جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ: پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی

پی سی بی میں پی ایس ایل کی کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفیٰ منظورکرلیا گیا، ذرائع

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) میں پاکستان سپرلیگ کمشنر نائلہ بھٹی اپنےعہدے سےمستعفی ہو گئیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پی ایس ایل کمشنرنائلہ بھٹی کا استعفی منظورکرلیا گیا ہے۔

بورڈ حکام سےاختلافات کے باعث نائلہ بھٹی نےاستعفی دیا،نائلہ بھٹی سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ٹیم کا حصہ تھیں۔

یاد رہے اس سے پہلے ڈائریکٹرمیڈیا اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر سہیل بھی مستعفی ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ نے نئے آئی ایم ایف بیل آئوٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا، معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا، معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے اور وسعت دینے کی بھی ترغیب دی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ میں صحافیوں کو دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں، صحافیوں کا کوئی بھی سوال ہو خوش آمدید کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگ نامناسب تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور میں کماہاں انٹرچینج کے قریب سےپکڑا گیا۔ ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرعثمان ٹی ٹی پی سے منسلک اور کالعدم تنظیم خراسانی گروپ کا کارندہ ہے۔ دوسرے روپوش حملہ آور کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور کو افغانستان سے لیڈ مل رہی تھی۔ خراسانی گروپ نے زیر حراست ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔

حملہ آور ملزم نے گزشتہ روز ٹکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو فائرنگ سے شہید کیا جبکہ ایک راہ گیر اکبر علی زخمی ہوا۔

ملزم کی فائرنگ سے اب تک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ ملزم کی پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کے دوران ماسک ، دستانے اور ہیلمٹ کا استعمال کرتا ہے۔

محکمہ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئے ایس او پیز بھی جاری کئےاور اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll