عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کر دیا
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد ہو سکتا ہے، بیرسٹر گوہر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے علاوہ ہر جماعت سے اتحاد ہو سکتا ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر وکلا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان ہمارے چئیرمین تھے چئیرمین ہے اور چئیرمین رہیں گے اس میں کوئی دو آراء نہیں ہے، انہوں نے بہت کوشش کی جلدی جلدی سزائیں سنا کر تاکہ عمران خان سے ہمیں دور رکھا جاسکے مگر میں واضح کردوں کہ عمران خان ہمارے لیڈر تھے لیڈر ہے اور وہی تاحیات چئیرمین رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی، جیل انتظامیہ سے طے ہوا تھا کہ چھ وکلا ملاقات کریں گے، جیل انتظامیہ نے جمعرات والا دن ملاقات کیلئے ختم کردیا تھا۔ کل کی طرح آج بھی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، عمران خان سے انتظار پنجوتھا کی ملاقات ہونا ضروری تھی، آج صرف چھ وکلا کو ملنے کی اجازت ملی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بےبنیاد مقدمے میں بند کر رکھا ہے، نیب کا ادارہ صرف بانی پی ٹی آئی کو سزا دلوانے کیلئے ہے۔ نواز شریف، مریم نواز اور آصف زرداری کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نیب کیس میں جیل میں ہیں۔ عمران خان نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ کیسے ایف آئی اے اور نیب سیاسی انتقامی کارروائیاں صرف میرے ہی خلاف عمل میں لا رہا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی سربراہی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل کردیا ہے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے کون سے کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے، کسی ادارے یا سیاسی جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کی تنظیم پر ہماری توجہ ہے، اس کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی بنائیں گے جس میں سلمان اکرم راجا کا بڑا کردار ہوگا۔ نوازشریف، شہباز شریف، عبدالعلیم خان اور عون چوہدری فارم 45 کے مطابق لاہور سے الیکشن ہار چکے ہیں۔
بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ اگر کوئی مذاکرات ہوئے تو میڈیا کو آگاہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے، امید ہے ہم اور مولانا فضل الرحمان اکٹھے ہوجائیں گے، الائنس کو مکمل کرنے کے ہم بہت قریب ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، ہمیں جلسوں کی اجازت بھی نہیں دیتے اور کہتے ہیں شکوہ بھی نہ کریں، تحریک انصاف ایک بڑی جماعت ہے۔
عبداللہ طاہر قتل کیس: مرکزی مبینہ شوٹر کی شناخت، 6 سہولت کار گرفتار
- a day ago

سینئرجج جبری ریٹائر، وجہ سامنے آگئی
- 4 days ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago
پولیس کا جنون، لڑکی نے خودکشی کیوں کی؟
- a day ago

لاہور: غازی آباد تھانے میں ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی، 78 اہلکار معطل
- 20 hours ago
تیسرے ہاکی ٹیسٹ میں پاکستان کی جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست
- 2 hours ago
پاکستان علماء کونسل کا ’’پیغامِ پاکستان‘‘ مہم شروع کرنے کا اعلان
- 3 days ago
ڈرون حملے میں کارگو جہاز غرق
- 4 days ago
پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے نئی لگنے والی شرط کیا ہے؟
- a day ago
خاتون فٹبالر سمندر میں اچانک ڈوب گئ، کہاں پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی؟
- a day ago
پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر
- 4 days ago
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ میں معلوماتی و تربیتی سیشنز
- a day ago


