Advertisement
پاکستان

افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے امت مسلمہ کردار ادا کرے:پاکستان

اسلام آباد: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا افغانستان کی صورت حال پر غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے امت مسلمہ کردار ادا کرے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 19th 2021, 5:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کیلئے امت مسلمہ کردار ادا کرے:پاکستان

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ او آئی سی کا اجلاس افغانستان کے لوگوں کے مسائل سے متعلق ہے، افغانستان کے عوام کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے،اور ورلڈ فوڈ پروگرام بھی افغانستان میں خوراک کی کمی کے مسئلے کی نشاندہی کر چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا سعودی قیادت کا وزرائےخارجہ اجلاس بلانا قابل تعریف ہے، سیکرٹری جنرل ابراہیم طحہ اور ان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، افغانستان کو انسانی المیے سے بچانے کے لیے امت مسلمہ اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس افغانستان کے لوگوں کے مسائل سے آگاہی کے لیے ہے، یہ اجلاس افغانستان کی بقاء کے لیے بہت اہم ہے، افغان عوام کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم متحد اور ان کے ساتھ ہیں، افغانستان کے حوالے سے ہماری آواز دنیا تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 40 سال قبل بھی پاکستان نے افغانستان کے لیے اسی طرز کا اجلاس بلایا تھا، پاکستان ایک بار  پھرافغانستان میں انسانی بحران کے حل کے لیے کوشاں ہے۔

 

Advertisement