اسلام آباد: نمائندہ یواین سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان کابحران بہت بڑا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے افغانستان کی صورت حال پر غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےنمائندہ یواین سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ،افغانستان میں 70فیصداساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔
نمائندہ یواین سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ افغانستان کی معیشت بحران کاشکارہے اورکرنسی کی قدرگرتی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹرکو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے رقم کی ضرورت ہے، لاکھوں افغان بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
یہ غیر معمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے قومی اسمبلی ہال میں ہو رہا ہے جس کیلئے ہال کو مسلم ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔
اوآئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 70 وفود شریک ہیں، جس میں مختلف اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اور نائب وزرا شریک ہیں اس کے علاوہ غیر رکن ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں بھی شریک ہیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اجلاس میں شریک ہیں، اس کے علاوہ سعودی عرب، ترکی، ایران ،ملائشیا، انڈونیشیا، بوسنیا، آذربائیجان، بنگلا دیش، قازقستان، ترکمانستان کےوزرائے خارجہ سمیت فلسطین،اردن،صومالیہ،گمبیا، سیرالیونی اورگبون کےوزرائےخارجہ بھی شریک ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ملک چین، امریکا،برطانیہ، روس اورفرانس کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل



