انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس قیادت موجود ہے جو پاکستان چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے حالات خراب کردیے ہیں۔


نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس حکومت کو گھر بھیجیں گے۔
انہوں نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ان سے حکومت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جس سے غریب آدمی پریشان ہے۔
آصف زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو سرمایہ و طاقت قرار دیا اور کہا کہ وفاق کے سندھ کے ساتھ مسائل چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل چلتے رہتے ہیں لیکن ہمارا قافلہ نہیں رکے گا۔
سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ہم سب وہ دن ضرور دیکھیں گے جب بلاول وزیراعظم ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات بہت نازک دور سے گزر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس قیادت موجود ہے جو پاکستان چلائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے حالات خراب کردیے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ اس وقت غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اس ملک کو چلا بھی سکتے ہیں اور بنا بھی سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا حکومت ان لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 دن قبل
