Advertisement
پاکستان

پریانتھا قتل: ہاتھ جوڑ کر سری لنکن عوام سے معافی مانگتے ہیں: مولانا طارق جمیل

ان کا کہنا تھا کہ سود کھانے والا شدید سزا کا حق دار ہوگا اور بے گناہ کو قتل کرنے والا شدید سزا کا حق دار ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 22nd 2021, 5:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پریانتھا قتل: ہاتھ جوڑ کر سری لنکن عوام سے معافی مانگتے ہیں: مولانا طارق جمیل

اسلام آباد : نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں سفاکانہ طریقے سے قتل ہونے والے فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے قتل پر سری لنکن قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمیشن جاکر ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔

سری لنکن ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ واقعے پر معذرت کرتے ہیں، ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دیتا۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ اسلام کا نام سلامتی ہے اور ایمان کا نام امن ہے، اسلام پیغام محبت ہے اور محبت کا درس دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سود کھانے والا شدید سزا کا حق دار ہوگا اور بے گناہ کو قتل کرنے والا شدید سزا کا حق دار ہو گا۔

نامور عالم دین کا کہنا تھا ہم سری لنکن ہائی کمشنر سے معافی مانگے آئے ہیں، ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، ہمارے لوگوں نے یہ کام کیا، ہاتھ جوڑ کر سری لنکن قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا اپنی قوم سے ہاتھ جوڑ کے کہتا ہوں کہ قرآن پڑھو، قرآن پڑھو ورنہ جانوروں سے بھی بدتر ہو، قرآن میں 89 دفعہ کہا گیا ہے، اے ایمان والو! اللہ کے سوا کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ کسی کو جلائے۔

اس موقع پر حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہم سری لنکن ہائی کمشنر سے تعزیت کے لیے آئے ہیں، ہم معافی مانگے آئے ہیں، ہم شرمندہ ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم نے مذہبی پوسٹر کی بے حرمتی کے الزام میں بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے سری لنکن حکومت اور عوام کو واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 2 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 3 days ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 3 days ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 16 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 days ago
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 11 hours ago
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 11 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 17 hours ago
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 2 days ago
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 11 hours ago
Advertisement