Advertisement

برطانیہ میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

برطانیہ میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 15 ہزار 363 افراد اومیکرون کا شکار ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 22nd 2021, 9:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بوسٹر ڈوز لگوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اومیکرون ویرینٹ کےمتاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کرسمس سے پہلے پابندیاں نہیں لگائے گے، لیکن انکا کہنا تھا کہ اگر کرسمس کے بعد حالات خراب ہوئے تو پابندیوں کے حوالے سے اقدامات کو مسترد نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو پابندیاں لگائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دن قبل بھی برطانیہ میں اومیکرون کے 8 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

عالمی ادارہ صحت یورپ کے چیف نے یورپی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اومیکرون کی صورت میں ایک اور طوفان یورپ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے چیف نے تمام یورپی ممالک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد بوسٹر ڈوز کی ویکسینیشن کے دائرہ کار کو وسیع کریں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او یورپ کے چیف ہینس کلگ نے یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 کے اومیکرون ویرئینٹ کے بڑہتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

 

Advertisement
Advertisement