لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اب حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے،انہوں نے معشیت کا جنازہ نکال دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست عوامی خدمت اور لوگوں کے دکھ، درد بانٹنے کا نام ہے اور سیاست بیماروں کو سہولتیں فراہم کرنے کا نام ہے۔ ساڑھے 3 سال میں ملک کو کس نہج پر پہنچا دیا گیا ؟ ملک پر نااہل شخص کو مسلط کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہی پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو دوبارہ بحال کیاجبکہ عمران نیازی حکومت نے پی کے ایل آئی اسپتال کا جنازہ نکال دیا جس سے شاندار اسپتال پورے پاکستان میں نہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج لاکھوں لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں،آپ کو تختیاں لگانے کا شوق تھا تو ہمیں بتاتے ہم آپ کو مامور کر دیتے تاہم تختیاں لگانے سے بات نہیں بنے گی اب تو آپ کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور نواز شریف نے ہی ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جلد بازی میں کہا تھا کہ 6 ماہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور میرے اس جملے پر تنقید ہوئی تاہم سیاست نام ہے عوام کی خدمت کرنے کا اور نواز شریف کو رات کو نیند نہیں آتی تھی وہ عوام کے لیے فکرمند رہتے تھے۔

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 14 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 19 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 17 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 19 گھنٹے قبل




