پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی: وزیراعظم عمران خان
لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی۔


تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنماﺅں نے مشاورت کی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی و صوبائی وزرا فواد چودھری، شفقت محمود ،شہباز گل ، محمود الرشید اور یاسمین راشد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کو مزید پروان چڑھانے کے لئے تجاویز دی گئیں،وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اختیارات کی منتقلی نچلی سطح پر ہو۔ عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کےلئے مضبوط بلدیاتی نظام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاری کرنا ہو گی، پارٹی حکومتی اور سیاسی قیادت مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے، پنجاب کی اعلیٰ قیادت پرانے رہنماﺅں سے مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پرانے ورکرز اور پارٹی رہنماﺅں کی آرا کا ہمیشہ احترام کیا،صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے عمل کو تیز کیا جائے۔

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 20 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل



