Advertisement
پاکستان

افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے الوداعی ملاقات کی ہےسپہ سالار نے افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کےلیے مخلصانہ کوششوں اور امن ومفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 24th 2021, 10:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغانستان میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے:آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال  اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں خدمات انجام دینے پرآسٹریلین ہائی کمشنر سے اظہارتشکرکرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کوسراہا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شا نے افغان صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکیا۔

 

Advertisement