Advertisement
پاکستان

ای وی ایم پر اپنا کام ذمہ داری سے کررہے ہیں ،مداخلت نہ کی جائے: الیکشن کمیشن

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور آئی ووٹنگ پر اپنا کام ذمہ داری سے کررہے ہیں، کام میں مداخلت نہ کی جائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 25th 2021, 3:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ای وی ایم  پر اپنا کام ذمہ داری سے کررہے ہیں  ،مداخلت نہ کی جائے: الیکشن کمیشن

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم سے متعلق میڈیا پر غیرذمہ دارانہ بیانات سامنے آرہے ہیں جو گمراہ کن ہیں، 23 دسمبر کو کمیٹیاں ای سی کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دے چکی ہیں۔ 
 
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشینوں کی ٹینڈرنگ میں عالمی معیار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مشینوں کی تھرڈ پارٹی ٹیسٹنگ بھی ضروری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو ٹیکنالوجی سے متعلق ادراک نہیں ہے، کسی کو وضاحت چاہیے تو الیکشن کمیشن کے دروازے کھلے ہیں ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کا سلسلہ بند کیا جائے، الیکشن کمیشن بغیر کسی دباؤ کے اپنا کام جاری رکھے گا۔

ای سی پی ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے بھی ٹیکنالوجی سے متعلق اقدامات کرتا رہا ہے، مشینوں کے حصول کے عمل میں پیپرا رولز، عالمی معیار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

ای سی پی ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا پابند ہے، ادارہ بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 10 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 11 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 6 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 9 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 10 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • ایک دن قبل
Advertisement