پاکستان تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت اسد عمر کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزیرکے مطابق چئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے اسد عمر کو تحریک انصاف کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے، عامر محمود کیانی پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہوں گے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک خیبر پختونخوا، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے۔
پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کی نئ تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندہ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے ۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 25, 2021
گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کردیا تھا۔
فواد چوہدری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پارٹی کا نیا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے گا۔ اب پارٹی کی مقامی قیادت کسی رشتے دارکوپارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو اپ سیٹ شکست ہوئی تھی، وزیر اعظم نے اس شکست کا ذمہ دار غلط امیدواروں کا انتخاب جب کہ دیگر پارٹی رہنماؤں نے مہنگائی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

