Advertisement
پاکستان

حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، اپوزیشن کا شور شرابہ

اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا اور اس دوران اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 30th 2021, 10:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، اپوزیشن کا شور شرابہ

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر  برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے ایوان میں رولز معطل کرنے کی قرارداد پیش کردی، رولز  معطل کرنے کی قرارداد منظور ہوئی جس کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی بل 2021 (منی بجٹ) قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔

حزب اختلاف اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا کہ 8 میں سے 6 آرڈیننس ایکسپائر ہو چکے ہیں اور جن آرڈیننس کی مدت ختم ہوجائے وہ بل پیش نہیں کیے جا سکتے۔ اس لیے ایکسپائرڈ بل پیش کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپائرڈ آرڈیننس ایسے ہیں جیسے مردے میں جان ڈالی جائے۔

بابر اعوان نے اظہار خیال کیا کہ آرڈیننس ہم نے بروقت اسمبلی میں فائل کر دیا تھا اور یہ آرڈیننس قانونی ہے۔

حزب اختلاف کے اراکین نے شوکت ترین کی نشست کا گھیراؤ بھی کیا جس پر اسپیکر اسد قیصر نے حزب اختلاف اراکین کو اپنی نشستوں پر جانے کی ہدایت کی۔

حزب اختلاف نے بل پیش کرنے کی تحریک پر گنتی کا مطالبہ کیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گنتی کرانے کی ہدایت کی۔

Advertisement
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 10 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 10 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 7 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement