کراچی : کراچی کے ضلع شرقی میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد اومی کرون وائرس کا شکار ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرین میں 8 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان ہیں ۔ محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ کراچی میں اب تک اومی کرون کے 44 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق 11 افراد میں تصدیق کے بعد دیگر اہل خانہ اور رابطہ میں آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جبکہ متعلقہ افراد کو گھر میں ہی قرطینہ کردیا گیا ہے ۔
محکمہ صحت کی جانب سے گلشن اقبال بلاک 7 میں اسمارٹ لاک ڈاون کی بھی سفارش کردی گئی ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی جانب سے متعلقہ ڈی سی کو خط لکھ دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اومی کورون کے 32 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ ملک بھر میں اومی کورون کے اب تک 79 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13 دسمبر کو کراچی میں رپورٹ ہوا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 10 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 دن قبل

شادی سے انکار یا بلیک میلنگ؟ نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے بعد فائرنگ
- 8 گھنٹے قبل

قوم کل یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی
- 9 گھنٹے قبل
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- ایک دن قبل
ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- ایک دن قبل

انمول پنکی کو بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
- 9 گھنٹے قبل
امریکی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ
- 11 گھنٹے قبل

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- ایک دن قبل
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- ایک دن قبل



