کراچی :وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو اربوں روپے کا ریلیف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ 2021 کی ابتدا کورونا سے ہوئی تھی اور ہم نے شرح نمو کا ہدف 2.1 فیصد رکھا تھا، 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو چار فیصد رہی،رواں مالی سال پاکستان کی معاشی جی ڈی پی نمو 5 فیصد رہنے کا توقع ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہوگئے تھے، اس وقت حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو نیچے نہیں جانے دیا، اتنے بڑے معاشی جھٹکے کے باوجود ملک کی معیشت بہتر ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے کسی بھی طرح پاکستان کی ریٹنگ کم نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آنے کا شور مچایا جارہا ہے، فنانس سپلمنٹری بل میں غریب عوام پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا ، آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کا ٹیکس عائد کرنے کا کہا تھا لیکن ہم 350 ارب روپے پر لائے، ہم نے مشینوں کی درآمد پر ٹیکس لگایا ہے جو ریفنڈ ہوگا۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ہم نے 6 ماہ میں 2920 ارب روپے اکھٹے کئے ہیں، 74 برسوں سے جو ٹیکس مرعات سے فائدہ اٹھا رہے تھے ان پر ٹیکس عائد کیا ہے، ملک میں 12 ہزار ارب روپے کی ریٹیلر سیل ہوتی ہے لیکن 3 ہزار روپے ظاہر کئے جاتے ہیں۔
ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال 29 ارب ڈالر کی ترسیلات تھیں رواں سال اسے 32 ارب ڈالر پر لے جائیں گے، 2023 میں ہم ترسیلات زر کو 38 ارب ڈالر پر چھوڑ کر جائیں گے،

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 16 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 11 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 15 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 19 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 15 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 17 hours ago








