لاہور: پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے واہگہ سرحد پر ہندو یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ہندو یاتریوں کا وفد چار روزہ دورے پر آج واہگہ سرحد کے ذریعے لاہور پہنچا ۔دورے کے دوران ہندویاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، کٹاس راج مندر، راجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی، مینار پاکستان، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد اور دوسرے تاریخی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے واہگہ سرحد پر ہندو یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔
جس کے بعد بھارت سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچنے والے ہندو یاتریوں کے وفد کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی سول ایوی ایشن نے پاکستانی ائیرلائن کو اپنی ائیرلائن کے دباو پر پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر پی آئی اے نے متبادل انتظامات کے طور پر ہندو یاتریوں کو واہگہ کے ذریعے پاکستان منتقل کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یاتریوں نے پی آئی اے کی خدمات کو سراہا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے خصوصی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
اس حوالے سے ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی انتظامات کر رہا ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے مقدس مقامات ہیں جن کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ 2021 میں شمالی علاقہ جات کے آپریشن میں توسیع کی اور ہندو یاتریوں کیلئے خصوصی پروازیں آپریٹ کیں۔
ارشد ملک نے مزید کہا کہ 2022 میں اس آپریشن میں مزید توسیع کے بعد بیساکھی کیلئے سکھ یاتریوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کیلئے بھی پیکج ترتیب دے رہےہیں۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا کہ پی آئی اے بلاتفریق ہر مذہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
پاک–سعودیہ–ترکیہ دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی وحدت و مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرے گا: اشرفی
- 3 دن قبل
’میرے ڈھولے دا دنیا‘ میوزک ویڈیو ریلیز
- 3 دن قبل
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 8 گھنٹے قبل

بیوی کو شوہر نے قتل کردیا، وجہ کیا نکلی؟
- 10 گھنٹے قبل

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
سابق صدر کو سزائے موت سنادی گئی
- 9 گھنٹے قبل

غازی آباد تھانے میں مبینہ زیادتی کیس، تفتیش میں اہم انکشافات
- 3 دن قبل
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 7 گھنٹے قبل
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 9 گھنٹے قبل


