Advertisement
پاکستان

پاکستان میں قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 4th 2022, 10:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے: چیف جسٹس

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی بلڈنگ میں آیا ہوں، اتنے سارے وکیلوں کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں وکیل اور ججز میں کوئی فرق نہیں سمجھتا،عدالت اور وکیل کا کام ایک ہی ہوتا ہے، وکیل کا کام مقدمے کی پیروی کرنا اور عدالت کا کام فیصلہ کرناہوتا ہے۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ آئین اور عدالت کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، وکلا کے مسائل سے آگاہ ہیں، حل کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں قانون ہی سب سے بڑا ہتھیار ہے، پاکستان میں قانون سے بڑا کچھ نہیں ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ آئین کی آزادی اور آئین کے سارے معاملات، تمام بنیادی حقوق محفوظ کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے۔ لوگوں کو بنیادی حقوق پر کام کرنے کا موقع دینا اور اگر کوئی اس پر قدغن لگائے یا رکاؤٹ کھڑی کرے، کوئی مسائل پیدا کرے تو ان تمام مسائل کو رد کرکے لوگوں کے بنیادی حقوق بحال کرنا ہمارا کام ہے اور یہی ہمارا بنیادی کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مقدمے آتے ہیں اور ہم فیصلے دیتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں قانون کی عمل داری ہونی چاہیے، ہر چیز قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک قانون کا ملک ہے، قانونی طریقے سے ملک کی حکمرانی ہونی چاہیے، پاکستان کے اندر سب سے بڑا ہتھیار قانون ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے اندر اور کوئی ہتھیار نہیں ہے۔

Advertisement
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 15 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 17 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • ایک دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 12 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 20 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 16 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 14 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement