وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے گلوبل وارمنگ کو روکنے کی ضرورت ہے۔


وزارت موسمیاتی تبدیلی اور عالمی بینک میں معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیات کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کیلئے گلوبل وارمنگ کو روکنے کی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ روکنے کیلئے بہت سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈی آئی خان جیسے علاقوں میں بارشیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنا شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اس کو کنٹرول نہ کیا تو یہ بہت خطرناک ثابت ہوگا، 10ارب بلین ٹری سونامی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنے جنگلات کو بچانا ہے، ہمیں نیشنل پارکس کو بچانا ہے، ہم نے اب تک 15نئے نیشنل پارک ڈکلیئر کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان کے بنجر علاقوں میں درخت لگائے جس سے وہاں وائلڈ لائف آگئی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنے نیشنل پارکس اور جنگلات کی حفاظت کرنی ہے، شہر پھیلتے جارہے ہیں، اسلام آباد میں نیشنل پارکس میں انکروچمنٹ شروع ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لاہور میں درخت کاٹنے کی و جہ سے آلودگی بہت زیادہ ہوگئی ہے، مختلف ممالک نے ماحولیاتی آلودگی کو تاخیر سے سنجیدہ لیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 17 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 17 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 18 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 18 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 20 گھنٹے قبل





