پاکستان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی کرسکتا ہے : وزیراعظم
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ملک کی ترقی کےلئے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبینﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔


وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معروف مذہبی سکالرمولانا طارق جمیل سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
یہ اتھارٹی ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قائم کردہ ریاست مدینہ کی بنیادی اقدار اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی کے لیےقائم کی گئی ہے ۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم صرف حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کر سکتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینےکے لیے وزیر اعظم کی کاوشوں کو سراہا ۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل


