Advertisement
تفریح

اومی کرون کیسز میں اضافہ ، گریمی ایوارڈزکی تقریب ملتوی 

نیویارک : امریکا میں کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ کے پھیلاؤ کے بعد موسیقی کیلئے دیے جانیوالے  دنیا کے اعلیٰ ترین ’گریمی ایوارڈز‘ کی تقریب کو نامعلوم مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 6th 2022, 7:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اومی کرون کیسز میں اضافہ ، گریمی ایوارڈزکی تقریب ملتوی 

تفصیلات کے مطابق  46 ویں " گریمی ایوارڈز"  کی تقریب رواں ماہ 31 جنوری کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونی تھی مگر کورونا کے پھیلاؤ کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔

خبر رساں ادارے  کے مطابق ’گریمی ایوارڈز‘ کی انتظامیہ اور مذکورہ شو کے نشریاتی حقوق رکھنے والے ٹی وی چینل ’سی بی ایس‘ نے 5 جنوری کو ایوارڈز ملتوی کرنے کی تصدیق کی ہے ۔  انتظامیہ  کاکہنا ہے کہ جلد ہی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انتظامیہ  کا کہنا تھا کہ ریاستی حکام، صحت اور حفاظت کے ماہرین، فنکار برادری اور ہمارے  شراکت داروں کے ساتھ بات کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ، انتطامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ موسیقی کمیونٹی، لائیو سامعین، اور سینکڑوں لوگوں کی صحت اور حفاظت جو ہمارے شو کو تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں، ہماری اولین ترجیح ہے۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب کو ملتوی کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا  ہے جب دو دن قبل ہی امریکا میں پہلی بار 10 لاکھ سے زائد کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

رواں برس کی طرح گزشتہ برس بھی کورونا کے باعث گریمی ایوارڈز کی تقریب کو دو ماہ کے لیے ملتوی کیا گیا تھا اور جنوری کے بجائے مارچ میں تقریب منعقد کی گئی تھی ۔

اس سال ’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے مجموعی طور پر 86 کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا تھا اور پہلی بار پاکستانی گلوکارہ آفتاب عروج کو بھی دو نامزدگیاں ملی تھیں۔

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 15 گھنٹے قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 6 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 10 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 15 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement