جی این این سوشل

پاکستان

سید طارق محمود الحسن  معاون خصوصی وزیر اعظم مقرر

اسلام آباد: سید طارق محمود الحسن  معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سید طارق محمود الحسن  معاون خصوصی وزیر اعظم مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن  سید طارق محمود الحسن  کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا ہے،  سید طارق محمود الحسن  معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔ 

 اس سے پہلے طارق محمود الحسن  وائس چئیرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

سید طارق محمود الحسن  انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کے مصنف ہیں،  سید طارق محمود الحسن نے نارتھمپٹن یونیورسٹی (برطانیہ) ​​سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا ہوا ہے۔ 

وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں جن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز ، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی ، چاتھم ہاؤس ، اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں۔

علاقائی

لاہور میں جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں  جلد الیکٹرک بسیں چلا ئی جائیں گیں ، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی ہدایات دیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات کیں انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کیلٗے الیکٹرک بس منصوبہ رواں سال میں ہی مکمل کیا جائے ۔ 

انہوں نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک بیس لاہور کی عوام کیلئے دستیاب ہونگی ۔ 

واضح رہے مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

صدرمملکت آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے کے فیصلے کی روشنی میں دی ۔ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ سے ہوگا ۔

جسٹس شوکت صدیقی کو جج کے عہدے سے ہٹانے کا 11 اکتوبر 2018 کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کی منظوری دی گئی۔ صدر  مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔

صدر مملکت نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے جب کہ 11 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اسے بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بحال نہیں کیا جاسکتا، انہیں ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے، وہ بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات وپینشن کے حقدارہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll