جی این این سوشل

علاقائی

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکا شیڈول جاری

پشاور:الیکشن کمیشن نےخیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکا شیڈول جاری کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکا شیڈول جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکی پولنگ 27مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق کاغذات نامزدگی7 سے 11فروری تک جمع ہوسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 12فروری کو جاری ہوگی اور 14 سے 16 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کےخلاف اپیلیں 17 سے 19فروری تک دائرہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائےگا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی اور  نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائےگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے، کامیاب امیدواروں کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ 19 دسمبرکو خیبر پختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی تھی۔

علاقائی

مریم نواز نے پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہونگے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز نے  پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پراوینشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کو پنجاب پروینشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ اورتحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔ صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے،ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہوگا۔انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر سپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے قانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری بھی دیدی ۔

پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضہ، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہونگے۔تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کے زیر نگرانی تحصیل کی سطح پر پولیس سٹیشن اور سپیشل فورس قائم کی جائے گی۔تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی میں یونٹ انچارج، انوسٹی گیشن آفیسرز، انفورسمنٹ آفیسرز اور کانسٹیبل تعینات ہوں گے۔

تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کو قانون پر عملدرآمد کے علاوہ مقدمہ درج کرنے، تحقیقات اور گرفتاری کے اختیارات بھی حاصل ہونگے۔ مانیٹرنگ کے لئے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی کے دفاتربھی قائم کئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انفورسمنٹ اتھارٹیزکو6 ماہ میں فنکشنل کرنے کی ہدایت کردی ۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز زراعت، خزانہ اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار افسوس

یورپی یونین ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار  افسوس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والوں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

بوریل نے پیر کو کہا کہ "ہم ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے والے اداروں اور روس کو ممکنہ میزائل سپلائی کے خلاف پابندیوں کے نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

 بوریل نے مزید کہا کہ "نظام ایک ہی ہے۔ میزائل بنانے والوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ روس اس کے پراسکیوں اور ایران کی پراسکیوں پر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، وزارت آئی ٹی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 306 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہے جب کہ مارچ 2023 میں آئی ٹی برآمدات میں 225 ملین امریکی ڈالر اضافہ ہوا تھا۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق جولائی 2023 سے مارچ 2024 تک آئی ٹی برآمدات 2 ارب 28 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں17.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 94 کروڑ ڈالر تھیں۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق فروری 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 19 فیصد بڑھیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll