Advertisement

خواہش ہے آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتواکر جائیں:سرفراز احمد

لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ٹرافی جیتے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 26th 2022, 1:51 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
خواہش ہے آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتواکر جائیں:سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 7 میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کریں گے اور ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کا ارادہ لیے ہی میدان میں اترے گی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس بار بہت اچھی بنی ہے، جس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا کمبینیشن بنا ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک بہترین آل راؤنڈر ہیں اور ہم ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے جب کہ ان کا ٹیم میں موجود ہونا بہت فائدہ مند ہوگا جب کہ میری خواہش ہے کہ شاہد آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جتواکر جائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ٹیم سے باہر رہ کر بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور جب میرے پاس ٹیم کی قیادت تھی تب بھی میں ایسا ہی تھا، کرکٹ اور زندگی میں یہ اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 14 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 17 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 17 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 12 گھنٹے قبل
Advertisement