دہلی : گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور کمپنی کے پانچ دیگر ملازمین کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی پولیس نے بدھ کو روز گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او سندر پیچائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے،مقدمہ گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور کمپنی کے پانچ دیگر ملازمین کے خلاف کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔
ممبئی پولیس کے مطابق نے سندر پچائی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ بالی وڈ فلموں کے ڈائریکٹر سنیل درشن نے درج کرایا ہے۔
سنیل درشن کا کہنا ہے کہ گوگل نے ان کی فلم ’ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘ کو یوٹیوب پر غیر مجاز افراد کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔جس پر عدالت نے گوگل سے سندر پچائی اور پانچ دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔
فلم ڈائریکٹر سنیل درشن نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے یوٹیوب کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں لیکن انہیں ابھی تک یوٹیوب کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ میں فلمیں بناتا ہوں اور وہ میری جائیداد ہیں،کوئی اور انہیں اربوں ویوز کے ساتھ اپ لوڈ کر رہا ہے، یوٹیوب اور دوسرے اس سے کما رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بالی وڈ' فلم ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا '2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 16 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 2 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 12 گھنٹے قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 12 گھنٹے قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 دن قبل






