Advertisement
ٹیکنالوجی

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟

کمپنی ڈائریکٹ پیغامات کے ذریعے دوستوں کو رقم منتقل کرنے کی سہولت متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اگست 20 2026، 5:43 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین اپنے دوستوں کو براہِ راست پیغامات کے ذریعے رقم بھیج سکیں گے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈائریکٹ پیغامات میں رقم منتقل کرسکیں گے۔ یہ سہولت ٹک ٹاک پے کے ذریعے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے متعلق کوڈ امریکا میں آئی فونز کے لیے ٹک ٹاک ایپ کے اندر دیکھا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ صارفین رقم بھیجنے کے ساتھ پیغام بھی شامل کرسکیں گے۔

تاہم ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ فی الحال اس فیچر کی آزمائش نہیں کی جا رہی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

اسی وجہ سے فی الحال یہ کہنا ممکن نہیں کہ رقم بھیجنے کی سہولت کب متعارف کرائی جائے گی اور کن ممالک کے صارفین کو اس تک رسائی حاصل ہوگی۔

ٹک ٹاک پہلے ہی مالیاتی شعبے میں قدم بڑھا رہا ہے۔ ٹک ٹاک پے کے ذریعے جنوب مشرقی ایشیا میں ٹک ٹاک شاپس سے خریداری کی سہولت دستیاب ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے 2026 کے آغاز میں برازیل کے مرکزی بینک سے بھی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر کام کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جس کے تحت قرض اور ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی شامل تھی۔

ٹک ٹاک اب صرف ویڈیوز شیئر کرنے والے پلیٹ فارم تک محدود نہیں رہا بلکہ سرچ، ٹک ٹاک شاپ، ڈسکوری میپ، گیمز اور ہوٹل بکنگ سمیت مختلف شعبوں میں بھی اپنی خدمات بڑھا رہا ہے۔

اگر ڈائریکٹ پیغامات کے ذریعے رقم بھیجنے کا فیچر متعارف ہوگیا تو ٹک ٹاک کے صارفین کے لیے یہ ایک بڑی نئی سہولت ہوگی اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں کمپنی کا دائرہ مزید وسیع ہوجائے گا۔

Advertisement
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • 3 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • a day ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 11 hours ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 3 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • a day ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 6 hours ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • a day ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 11 hours ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • a day ago
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • a day ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 6 hours ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • a day ago
Advertisement