پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے ٹاکرے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی اننگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے، شرجیل خان43 اور جو کلارک 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کی اننگز کے اوپنر بابر اعظم اور شرجیل کے درمیان پہلی وکٹ کیلئے 66 رنز کی شراکت داری بنی لیکن شرجیل 43 رنز بناکر عمران طاہرکا شکار بنے۔
ٹیم کا اسکور 71 رنز پر پہنچا تو بابر اعظم 29 گیندوں پر 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد آنے والے بیٹر محمد نبی 17 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کراچی کنگز کی چوتھی وکٹ 105 رنز پر گری جب ٹام لمونبی ایک رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،اس کے علاوہ جو کلارک 26 رنز بناسکے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 16 گھنٹے قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 17 گھنٹے قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 21 گھنٹے قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- 21 گھنٹے قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 16 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 دن قبل





