اسلام آباد: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے ہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے لیے جیت کا سفر ادھورا ہی رہا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دیدی ہے۔174 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے 90رنز بنائے، کک بین 31 ، عامریامین 20 اور محمد نبی 10 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا ئے تھے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 52 رنز بنائے ، حضرت اللہ زازئی 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کامران اکمل 21 رنز بنا سکے۔حیدر علی نے 16 رنز بنائے، بین کٹنگ 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عامر یامین ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش
- 6 منٹ قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 16 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 18 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل






