Advertisement

پی ایس ایل 7  کا دوسرامرحلہ، آج ملتان سلطانز اورپشاور زلمی مدمقابل 

لاہور: پی ایس ایل  کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کا آغازہوگیا ، آج لاہور میں ہوگا  پہلا ٹاکرا ، جس میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 10th 2022, 3:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 7  کا دوسرامرحلہ، آج ملتان سلطانز اورپشاور زلمی مدمقابل 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں آج سے دوبارہ مقابلوں کا آغاز ہوگا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانزکی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی  ۔ یہ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

 ملتان سلطانز:

محمد رضوان ( کپتان ) ، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ

پشاور زلمی:

وہاب ریاض (کپتان) ، شعیب ملک ، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر

پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے 15 فروری تک 50 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے جبکہ فائنل تک 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں میچ سے محظوظ ہوں گے لیکن ہر فرد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔ 

پوائنٹ ٹیبل :

پاکستان سپر لیگ 7 میں اب تک تمام ٹیمیں پانچ میچز کھیل چکی ہیں جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

دوسری جانب اس حوالےسے لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ٹیموں کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے ہیں ۔   لاہور پولیس  کی جانب سے بھی  سکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ میچز سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے ،   فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں، آج میچ سکیورٹی پر 08 ہزار سے زاہد پولیس جوان اور لیڈیزاہلکار تعینات ہیں۔  

سربراہ لاہور پولیس  کے مطابق روٹ، اسٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کی جا رہی ہے ، شائقین کو سکیورٹی و کورونا ایس او پیز چیکنگ کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی، شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ 

ترجمان سی سی پی او لاہور کے مطابق ٹیموں کے لئے دوران مومنٹ زیرو روٹ، شہری مخصوص اوقات میں متبادل روٹس اختیار کریں،  شائقین کرکٹ کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاہور پولیس کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کریں۔ 

Advertisement
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • a day ago
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • a day ago
پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل

  • a day ago
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • a day ago
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 2 days ago
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • a day ago
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 2 days ago
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 2 days ago
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 2 days ago
پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم

  • a day ago
Advertisement