فوربزکی فہرست میں سعودی عرب کی سارہ السہیمی، ہثم علیان، لبنیٰ علیان اور بسمہ المیمن کے نام سامنے آئے ہیں۔


فوربز کی 50 طاقتورکاروباری خواتین کی فہرست میں سعودی عرب کی 4 خواتین اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ فہرست میں 19 ممالک سے تعلق رکھنے والی 17 شعبوں سے وابستہ خواتین شامل ہیں۔
فوربزکی فہرست میں سعودی عرب کی سارہ السہیمی، ہثم علیان، لبنیٰ علیان اور بسمہ المیمن کے نام سامنے آئے ہیں۔ فوربزکی فہرست میں چوتھے نمبر پر مملکت کے اسٹاک ایکسچینج تداول کی صدارت کرنے والی پہلی سعودی خاتون سارہ السہیمی ہیں۔ جو مشرق اوسط کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے۔ سارہ السہیمی ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام آپریٹر سعودی ٹیلی کام کمپنی کی بورڈ ممبربھی ہیں اور انٹرنیشنل فنانشیل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز فاؤنڈیشن کی ٹرسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافتی ترقیاتی فنڈ اور سعودیہ ایئرلائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
فہرست کے چھٹے نمبر پرسعودی علیان گروپ کی چیئرپرسن ہثم علیان کا نام ہے۔ یہ گروپ ایک نجی اورکثیرالقومی مالیاتی انٹرپرائزہے۔ جنوری 2021 میں ہثم علیان کو بروک فیلڈ ایسٹ مینجمنٹ کے بورڈ کی رکن مقرر کیا گیا تھا۔لبنیٰ علیان فوربز کا فہرست میں گیارھویں نمبر پر ہیں۔انھوں نے30 سال سے زیادہ عرصے تک علیان فنانس کی چیف ایگزیکٹوآفیسر کے طورپر خدمات انجام دیں ، 2019 میں وہ سعودی برٹش بینک کی چیئروومن بن گئیں۔علیان سعودی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
العریبیہ کے مطابق فہرست میں پندرھویں نمبر پر اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم میں مشرق اوسط کی ریجنل ڈائریکٹر بسمہ المیمن تھیں۔ وہ 2018 سے اس عہدے پر فائز ہیں اور وہ یو این ڈبلیو ٹی او میں قیادت کا عہدہ سنبھالنے والی خلیج تعاون کونسل کے کسی رکن ملک کی پہلی شہری اور تنظیم کی تاریخ میں خطے کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل





