Advertisement

افغان کرکٹر راشد خان کے اہلخانہ بھی پی ایس ایل میچز دیکھیں گے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل افغان کرکٹر راشد خان کی فیملی کے ارکان لاہور میں میچ دیکھیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 10th 2022, 10:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغان کرکٹر راشد خان کے اہلخانہ بھی پی ایس ایل میچز دیکھیں گے

لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ راشد خان کے بھائی اور کزنز لاہور میں میچز دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ راشد خان کی فیملی کے ارکان کرکٹر کو پہلی مرتبہ پاکستان میں ایکشن میں دیکھیں گے، راشد خان لاہور میں کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں جن کی گزشتہ سیزن خواہش پوری نہ ہو  سکی تھی۔

ثمین رانا نےلاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا سے متعلق کہا کہ وہ دو سال پہلے کی طرح لاہور میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ثمین رانا نے لاہور میں میچز سے متعلق کہا کہ خوشی ہے کہ دو برس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں، لاہور میں ہر ٹیم کو سپورٹ ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement