Advertisement
پاکستان

اپنے ساتھیوں سے تگڑا ہو کر کہہ دیں گھبرانا نہیں،مونس الٰہی کا وزیراعظم کو پیغام

وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہٰی  کا کہنا ہے کہ سیاسی لوگ ہیں سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، تحریک انصاف کے لوگوں کو وزیر اعظم تگڑا ہو کر کہہ دیں کہ حالیہ سیاسی ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 14th 2022, 7:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اپنے ساتھیوں سے تگڑا ہو کر کہہ دیں گھبرانا نہیں،مونس الٰہی کا وزیراعظم کو پیغام

وفاقی  وزیر آبی وسائل  مونس الہٰی  نے کہا کہ وزیراعظم  ایک بارپھر پی ٹی  آئی والوں کو کہیں  گھبرانا نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں ،سیاستدانوں سے ملنا ہمارا  کام ہے،مونس الہیٰ نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور  نبھاتے ہیں  پاکستان کےلیے ڈیمز بنانا   ضروری ہے۔ جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے۔ وزیر آبی وسائل کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی  معاملات اپنی جگہ  ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

دوسری جا نب وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ گھبرائے ہوئے لوگوں کو چودھری  شجاعت حسین کی صحت کا خیال آہی گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت ہے اور کالاباغ ڈیم اچھی سائٹ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین 5000 ڈیم بنا چکا ہے، ہم فیول پر بجلی بناتے ہیں، فیول کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اگر پانی سے بجلی بناتے تو ہمیں بجلی منہگی نہ کرنا پڑتی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا مونس الٰہی نے اچھی بات کہی کہ تحریک انصاف کو ملاقاتوں سے گھبرانا نہیں چاہیے، تحریک انصاف کی 25 سال میں ایسی ٹریننگ کرائی ہے کہ وہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم عمران کا کہنا تھا جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں بھی چو دھری  شجاعت حسین  کی صحت کا خیال آگیا ہے، ہمارا چودھری  برادران کی فیملی پر مکمل اعتماد ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا چودھری صاحب کے پاس جو سیاسی مہارت ہے وہ شاید ہی کسی کے پاس ہو،  گھبرائے ہوئے لوگ 20 سال پہلے کارکنوں اور ایم پی ایز کی فوتگی پر بھی تعزیت کیلئے جا رہے ہیں۔  

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے بھائیوں کو کالاباغ ڈیم پر قائل نہیں کریں گے تو ملک مخالف قوتیں انہیں استعمال کریں گی، پاکستان مخالف قوتیں انہیں کہیں گی کہ آپ کا پانی چوری ہوگیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں زمین پڑی ہے لیکن پانی نہیں ہے، بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ زمین موجود ہے، اگر پانی مل جائے تو گندم ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، بدقسمتی سے ہم نے پانی ذخیرہ نہیں کیا، پانی سے بجلی بناتے ہیں تو کلائمنٹ چینج کا مسئلہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ‏مونس الہٰی کے بیان کے بعد اپوزیشن بلخصوص شہباز شریف کی گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہوگیا، 18 فروری کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں کرپشن کا پیسہ جمع کروانے والے پر فرد جرم عائد ہورہی ہے، شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کا بھی حساب دیا پڑے گا۔

Advertisement
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 15 گھنٹے قبل
آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور

  • 35 منٹ قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • ایک دن قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • ایک دن قبل
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا

  • 23 منٹ قبل
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement