تقریبات کے موقع پر’دفہ الماھود‘ نامی عبایہ پہنا جاتا تھا۔


پہلی سعودی ریاست میں خواتین کا لباس یکساں نہیں تھا۔ ہر علاقے کا لباس دوسرے علاقے سے مختلف ہوتا تھا۔ یومیہ استعمال کی پوشاک الگ ہوتی اور تقریبات کا پہناوا مختلف تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ’یوم التاسیس‘ (فاؤنڈیشن ڈے) کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پہلی سعودی ریاست کے قیام کے موقع پر خواتین کے ملبوسات میں تنوع تھا۔ ان کی شکل و صورت ہرعلاقے میں دوسرے علاقے سے مختلف ہوتی تھی۔
ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ مملکت کے شمالی علاقے کی خواتین سیاہ رنگ کی بڑی سی چادر استعمال کرتی تھیں جسے ’المقرونہ‘ کہا جاتا تھا۔ یہ تکون شکل کی ہوتی تھی۔

جنوبی مملکت میں سیاہ رنگ کا ایک کپڑا زیب تن کیا جاتا تھا جسے الشیلہ کہا جاتا تھا۔ اس کے کنارے مختلف رنگ کے دھاگوں سے مزین ہوتے تھے۔
مملکت کے وسطی علاقے کی خواتین المخنق نامی کپڑا استعمال کرتی تھیں۔ یہ ریشم کا ہوتا اور شیفون کا بنایا گیا ہوگا البتہ چہرے کے اطراف کا حصہ کھلا ہوتا تھا۔
مملکت کے مشرقی علاقوں میں البطولہ نامی کپڑا استعمال ہوتا تھا۔ یہ چہرے پر ڈالا جاتا تھا بس اس میں خاتون کی آنکھیں نظر آتی تھیں۔ عام طور پر بوڑھی خواتین یہ کپڑا استعمال کرتی تھیں۔

مغربی مملکت میں المسدح نامی کپڑا استعمال ہوتا تھا۔ یہ ڈھیلا ڈھالا ہوتا تھا اسے زیب تن کرنے پر جسم کے نقوش ظاہر نہیں ہوتے تھے۔ یہ پانچ مختلف سائز کے ٹکڑوں سے تیار ہوتا تھا جنہیں ایک دوسرے سے جوڑ دیا جاتا تھا۔
ویب سائٹ کے مطابق تقریبات کے موقع پر’دفہ الماھود‘ نامی عبایہ پہنا جاتا تھا۔ یہ دلہن کے لیے خاص ہوتا اسے سیاہ ریشم کے دھاگوں سے مزین کیا جاتا تھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل


