Advertisement

پی ایس ایل7 : ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آج مدمقابل

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )  ساتویں ایڈیشن  کے دوسرے مرحلے میں آج 23 واں میچ کھیلا جائے گا ۔ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز مد مقابل ہوں گے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 16th 2022, 2:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل7 : ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آج مدمقابل

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ  میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔

آج ہونے والے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز  اور کراچی کنگز کی ٹیمیں میدان میں اُتریں گی ۔ 

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ 

کراچی کنگز:

 بابراعظم (کپتان)، شرجیل خان، جو کلارک (وکٹ کیپر)، محمد نبی، ٹام لیمونبی، لیوس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، محمد عمران، محمد طحہ، محمد الیاس

ملتان سلطانز: 

محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ

پوائنٹس ٹیبل : 

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 8، 8 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔   

رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔ 

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement