کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بےروزگاری اور کرپشن کے بعد عمران خان نے تیل کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دی ہے، ، جسے پاکستان قبول نہیں کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بھی تین ماہ سے بند تھے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مزید اضافہ کرے گا، اشیائے خور و نوش کے نرخ عوام کی پہنچ سے بھی باہر ہو جائیں گے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو پہاڑ جتنا اور کمی چیونٹی جتنی بھی نہیں کی جاتی ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ 27 فروری سے لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا، کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 26 minutes ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 minutes ago


