لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ قرار دے دیا ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد اضافہ ظالم ،جھوٹی اور کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے ، حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں نہیں حکومت نے ملک میں غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیاگیا ہے ۔ پٹرول کی قیمت نہیں بڑھی، عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی، سبزی دال گھی کی قیمت بڑھی ہے ۔ عمران نیازی کے ہر فیصلہ سے مہنگائی بڑھتی ہے اور عوام کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پونے چار سال میں اس حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہے اور موجودہ حکومت عوام کی سفید پوشی کی چادر چھیننے پر تلی ہوئی ہے ، 46 روپے لیٹر پٹرول دینے کی تقریریں کرنے والے آج ایک ہی دن میں 12 روپے لیٹر اضافے کی منظوری دیتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان“ میں غریب کی کوئی جگہ نہیں صرف مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔ عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا ، عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلاکر ریلیف دیں گے ۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ؛ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے ، ہر پندرہ دن پر عوام کی جیب پر ڈاکا مارا جاتا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا اس حکومت کے سر ہے، سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے ، آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے، اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔ گزشتہ سال بھی پیٹرول کی قیمت میں 40روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

جہلم: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام پر نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

سال 2025 میں کون کونسی مشہور شوبز شخصیات انتقال کر گئیں؟
- 16 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا معاملہ، پی ٹی آئی سینیٹر کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر
- 19 گھنٹے قبل

سالِ نو کی آمد کے ساتھ ہی پہاڑوں پر پہلی برفباری نے قدرت کے حسین نظارے بکھیر دیے
- 19 گھنٹے قبل
نئے سال کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ نئی تاریخی بلندیوں پر پہنچ گئی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس سے تجاوز
- 17 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبر:نئے سال کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے سستا
- 19 گھنٹے قبل

گلوکارہ میگھا اور گلوکار مشتاق چھینہ کے سال نو پر ویڈیو سونگ ریلیز
- 17 گھنٹے قبل

گھانا : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےنبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو گرفتار کرلیا
- 18 گھنٹے قبل

پلوامہ حملہ غیرملکی نہیں بلکہ بی جے پی کی سازش کا حصہ تھا، بھارتی سیاستدان کا انکشاف
- 17 گھنٹے قبل

تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائز یشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی،وزیر اعظم
- 14 گھنٹے قبل

دورہ لاہور کے بعدسہیل آفریدی نے کراچی جانے کااعلان کردیا
- 16 گھنٹے قبل



.webp&w=3840&q=75)





