لاہور:پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سےشکست دے دی ہے۔


ملتان سلطانز نے 175 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، محمد رضوان 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، جو کلارک 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ شرجیل خان بھی 34 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔
جو کلارک 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ قاسم اکرم 13، روہیل نذیر اور محمد نبی 21، 21 رنز بناسکے۔
کراچی کنگز کےسابق کپتان عماد وسیم 16گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ رومان رئیس، عمران طاہر ،خوشدل شاہ اور مزربانی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کا آغاز اچھا رہا اور دونوں اوپنرز محمد رضوان اور شان مسعود کے درمیان 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، تاہم شان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ملتان کو دوسرانقصان کپتان رضوان کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 56 گیندوں پر 76 رنز بناکر پویلین لوٹے ، اس کے علاوہ ٹِم ڈیوڈ 13 رنز بناسکے۔
تاہم اختتام اوورز میں خوشدل شاہ اور روسو کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے کراچی کو شکست دے دی۔
خوشدل شاہ 9 گیندوں پر 21 جبکہ روسو 5 گیندوں پر 14 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 گھنٹے قبل


