Advertisement
تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کا بم گرا دیا گیا

لاہور :ملک بھر میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں  کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 17th 2022, 4:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ،  پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کا بم گرا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں12 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں مں  200 سے 300روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے راولپنڈی کا کرایہ 1450 سے بڑھا کر 1650 کر دیا  جبکہ  راولپنڈی مری کا 1800 روپے بڑھا کر  روپے  2000 روپےکر دیا گیا ۔  اسی طرح  پشاور کا 1700 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا ، ملتان کا 1250 روپے سے بڑھا کر 1450 روپے کر دیا گیا۔ 

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے  ساہیوال کا  کرایہ  650 روپے بڑھا کر 850 روپے کر دیا گیا ، سیالکوٹ 700 کی بجائے 900 روپے ، راجن پور1600 کی 1800 روپے جبکہ  بہاولپور 1450 سے بڑھا کر 1650 روپے کر دیا گیا۔  کراچی کا 4000 روپے سے بڑھا کر 4200 روپے کر دیا گیا۔

اسی طرح فیصل آباد ٹرانسپورٹرز نے   لاری اڈا میں لاہور کا کرایہ 350 سے بڑھا کر 400 کردیا گیا جبکہ ملتان کا کرایہ 4450 سے بڑھا کر 500روپے کردیا اسلام آباد کا کرایہ 800 سے بڑھا کر 1000 روپے کردیا گیا۔  رحیم یار خان اور صادق آباد کا کرایہ ایک ہزار سے بڑھا کر1200 روپے کردیا۔ 

لوکل ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھی کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، لوکل میں کرایہ رکشہ اور ویگن میں 30 سے بڑھا کر چالیس روپے کردیا گیا۔ 

کرایوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے مسافروں کا کہنا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے کارروباری طبقے کو نہیں عوام کو فرق پڑتا ہے ، ٹرانسپورٹرز نے اپنے اخراجات عوام سے پورے کرنے ہیں۔ ہر طرف غریب آدمی ہی مہنگائی کی چکی پس رہا ہے ۔ 

خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے  بھی حکومت کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد  کردیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

Advertisement
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 6 گھنٹے قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 9 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 6 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
Advertisement