Advertisement
پاکستان

بل اینڈ میلینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس کا این سی او سی کا دورہ 

اسلام آباد: بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین  بل گیٹس نے آج این سی او سی کا دورہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 17th 2022, 7:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بل اینڈ میلینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس کا این سی او سی کا دورہ 

تفصیلات کے مطابق  بل گیٹس نے این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی ۔  بعد ازاں مسٹر بل گیٹس نے اپنے وفد کے ساتھ این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی۔ بل گیٹس اور ان کے وفد کو این سی او سی کے کردار اور طریقہ کار ، وبائی امراض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں ، پاکستان بھر میں حالیہ کوویڈ 19 کی صورتحال اور این سی او سی کی جانب سے بیماری کے پھیلائو پر قابو پانے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف این پی آئیز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

دورہ کرنے والے وفد کو کوویڈ 19 کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ دورہ کرنے والے وفد کو جینوم سیکوینسنگ (ملک میں مختلف اقسام کا پھیلاؤ) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

 بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈائون اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی اور پاکستان کی ویکسین ایڈمنسٹریشن رجیم جس نے این سی او سی کو کورونا کے حوالے سے ایک جامع ردعمل تیار کرنے اور نافذ کرنے کے قابل بنایا ۔  بل گیٹس نے کوویڈ 19 بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

چیئرمین این سی او سی و وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے بل گیٹس اور ان کی فائونڈیشن کی پاکستان میں کوویڈ 19 کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا ۔ بل گیٹس نے وسائل کی رکاوٹوں اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کوویڈ 19 کے خلاف بہترین اقدامات متعارف کرانے پر پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

اسد عمر نے کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا، جسے این سی او سی کے ایک موثر مواصلاتی مہم کے طریقہ کار کے ذریعے انجام دیا گیا، جس نے این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ کووڈ پروٹوکولز پر عمل کرنے کے لیے قومی ردعمل اور مثبت طرز عمل اختیار کرنے پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں مدد کی۔

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کےبانی اور  بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین  بل گیٹس ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ۔ 

Advertisement
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 17 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • a day ago
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 20 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 14 hours ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 days ago
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 4 days ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 17 hours ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 days ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 19 hours ago
Advertisement