Advertisement
علاقائی

بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ مل گیا

پشاور: صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 17th 2022, 9:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ مل گیا

تفصیلات کے مطابق  بی آر ٹی پشاور کیلئے ایک اور بہت بڑا اعزاز،  بی آر ٹی پشاور کو بین الاقوامی گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ مل گیا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ  اب تک دنیا بھر میں بی آر ٹی گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صرف 6 مملک کو حاصل ہو سکا ہے۔بی آر ٹی پشاور کو گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا ایوارڈ عالمی بی آر ٹی کمیٹی کی جانب سے دیا گیا۔

بی آرٹی سے متعلق  ایک تقریب وزیر اعلی ہاوس پشاور میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر کامران بنگش نے بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈ وصول کیا۔ 

صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ  پاکستان گولڈ سٹینڈرڈ بی آر ٹی سروس ایوارڈ حاصل کرنے والا دنیا کا 7واں ملک بن گیا۔ بی آر ٹی پشاور گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ کیلئے 100 میں 97 پوائنٹس لے کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، گولڈ سٹینڈرڈ سروس ایوارڈ حاصل ہونا پاکستان اور حکومت خیبر پختون خواہ کیلئے باعث اعزاز ہے۔

تقریب میں صوبائی وزرا،ایشین ڈویلیپمنٹ بنک، اے ایف ڈی، بین الاقوامی بی آر ٹی کمیٹی کے ممبران سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔  بین الاقوامی بی آر ٹی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر والڑ ہوک نے بی آر ٹی گولڈ اسٹینڈرڈ سروس ایوارڈ صوبائی وزیر کامران بنگش کے حوالے کیا۔ 

ڈاکڑ والڑ ہک نے کہا کہ کسی بھی بی آر ٹی سسٹم کیلئے گولڈ سٹینڈرڈ سروس کا درجہ ملنا سب سے بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ میں پاکستان، پشاور آتے ہی بی آر ٹی میں خود سفر کیا اور مسافروں سے تاثرات بھی لیے۔  بی آر ٹی پشاور کی جانب سے شہریوں کو دی جانے والی سروسز لاجواب ہیں۔

Advertisement
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک گھنٹہ قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement