Advertisement

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 18th 2022, 4:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

پشاورزلمی کی جانب سے محمد حارث نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 32 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔

تجربہ کار بلے باز شعیب ملک نے 38 کی اننگز کھیلی ہے اور یاسر خان 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ردرفورڈ نے 16 اور حضرت اللہ زازئی نے 13 رنزبنائے جب کہ بین کٹنگ اور کپتان وہاب ریاض صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین جب کہ وقاص مقصود نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کے 207 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا اور 5 چھکوں، 3 چوکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 46 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

مبصر خان نے 21، دانش عزیز نے صفر، لیام ڈاسن نے 4 کپتان آصف علی نے 11 اور فہیم اشرف نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 7 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 44 گیندوں پر 85 رنز کی کی باری کھیلی اور وہاب ریاض کی گیند پر بین کٹنگ کو کیچ دے بیٹھے۔

 سلمان ارشاد نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کپتان وہاب ریاض نے 2 وکٹ حاصل کیں، حسین طلعت اور بین کٹنگ نے 1،1 شکار کیا۔

Advertisement
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 19 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 days ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • a day ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 days ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 20 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • a day ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 21 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 days ago
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • a day ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 18 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 21 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 days ago
Advertisement