Advertisement

ملتان سلطانز کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 18th 2022, 9:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملتان سلطانز کاکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 246 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا اور ایک مرتبہ پھر نصف سنچری جڑ دی۔ انہوں نے ناقابل شکست 83 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ شان مسعود نے 57 جب کہ رائلی روسوو نے 71 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے عرفان، نسیم اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے بتایا کہ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، نئے تجربے کر رہے ہیں اس لئے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے، بلیسنگ موزربانی کی جگہ ڈیوڈ ولے کی واپسی ہوئی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور تک محدود کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، جیمز ونس اور خرم شہزاد کی جگہ احسن علی اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سرفہرست ہے، اس کے 8 میچز میں 14 پوائنٹس ہیں، سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔

Advertisement
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 18 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 19 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 18 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 13 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 16 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement