وزیراعظم عمران خان نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرلیا۔

منڈی بہاء الدین میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں مہنگائی ہے، اس لیے سارا وقت یہی سوچتا ہوں کہ عوام کیلئے کیا کروں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے صحافی عوام کویہ بھی بتائیں کہ مہنگائی کیوں ہے، کورونا کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی اور چیزیں مہنگی ہو گئیں۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آج سے آٹھ نو ماہ پہلے پیٹرول 40 ڈالر پر تھا جو اب 90 ڈالر تک جا پہنچا ہے لیکن ہماری کوشش ہےکہ آپ پر بوجھ کم کریں اور آپ پر مزید بوجھ نہ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمارا ملک چل رہا ہے، ریکارڈ ٹیکس کلیکشن اور ایکسپورٹ ہے، ہماری کبھی اتنی آمدنی نہیں تھی جو آج ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کبھی اتنا پیسہ نہیں بھیجا جتنا اب بھیجا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر بڑی غلطی کی، نواز شریف کو پاکستان میں کبھی ایک بیماری ہورہی تو کبھی دوسری، کبھی ان کے پلیٹ لیٹس کم ہورہے تھے ، ہم نے باہر جانے کی اجازت دی۔
ان کا کہا کہ جب اپنے دور میں نواز شریف پختونخوا میں جاتے تھے تو کہتے تھے عمران خان نیا پختونخوا کہاں ہے، 2018 کے الیکشن کے خیبرپختونخوا نے ہمیں دو تہائی اکثریت دے ووٹ دیے، خیبر پختونخوا کسی دوسرا موقع نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان ڈاکوؤں کے گلدستے میں ایک شخص ہے جیسے میں مولانا نہیں کہوں گا۔
مولانا فضل الرحمٰن کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ’ ڈیزل‘ ہر تین مہینے میں لوگوں کو اکھٹا کر کے کہتا ہے کہ حکومت گرادو۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ 30 سالوں کے بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے، ڈیزل کو ایک مشکل تو یہ ہے کہ وہ 12 واں کھلاڑی ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ اس نے دیکھا پختونخوا میں کیا ہوا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمٰن ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ جب خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے اپنے 5 سال پورے کیے تھے تو خیبر پختونخوا وہ واحد صوبہ تھا جہاں تیزی سے غربت ختم ہوئی تھی، یہ یو این ڈی پی نے سروے کر کے بتایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چور، یہ ڈاکو سب ڈرے ہوئے ہیں، یہ عمران خان نہیں کہہ رہا کہ یہ ڈاکو ہیں 20 سال سے یہ خود ایک دوسرے کو ڈاکو کہہ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن ان کو ڈرا رہا ہے جلد از جلد عمران خان کو ہٹادو ورنہ 2023 کا الیکشن بھی ہاتھ سے جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بڑا میاں ہے جو ’بھگوڑا‘ ہے دوسرا چھوٹا میاں ہے، ایک تو چھوٹے میاں کا دل بڑا کمزور ہے اور دوسرا اس کو معلوم ہوگیا ہے کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 375 کروڑ روپے کیسے آگئے۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- ایک گھنٹہ قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- ایک گھنٹہ قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 5 گھنٹے قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 4 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- ایک گھنٹہ قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 5 گھنٹے قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- ایک گھنٹہ قبل