ملتان کو اس سیزن میں واحد شکست لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہی اٹھانا پڑی۔ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دو بار مدمقابل آئیں


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ 7 کی ایک فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔ آج کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گا۔
پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے 10 میں سے 9 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح ملتان کی ٹیم کسی ایک پی ایس ایل ایڈیشن کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم بھی بن گئی۔
ملتان کو اس سیزن میں واحد شکست لاہور قلندرز کے ہاتھوں ہی اٹھانا پڑی۔ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دو بار مدمقابل آئیں۔ ایک بار جیت ملتان سلطانز کو ملی جب کہ ایک میچ لاہور قلندرز نے اپنے نام کیا۔
پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 11 بار ایک دوسرے کے سامنے آ چکی ہیں۔ 11 میں سے 6 بار ملتان سلطانز کی ٹیم کامیاب رہی جب کہ 5 میچوں میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی۔
آج کا میچ جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں جگہ بنائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور ملے گا۔ ہارنے والی ٹیم، ایلیمینینٹر ون کی فاتح ٹیم سے فائنل تک رسائی کے لیے میچ کھیلے گی۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 21 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 18 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک گھنٹہ قبل







