لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز ،لاہور قلند رز کو28رنزسے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔


لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، جواب میں لاہور کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے رائیلی روسو نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،کپتان محمد رضوان بھی 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ عامر عظمت نے 33 اور شان مسعود نے 2 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ اور سمت پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کامران غلام نے 20 ، ہیری بروک نے 13 اور سمت پٹیل نے 11 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ ڈیوڈ ویسا 8 اور عبداللہ شفیق 5 رنز بناسکے،کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فل سالٹ نے ایک ایک رن بنایا جب کہ محمد حفیظ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی نے 3 اور ڈیوڈ ویلی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 3 hours ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- an hour ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 3 hours ago









