راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آنریری آرچ بشپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی کی کوششوں کو سراہا، ملک میں اقلیتوں کے لئے محفوظ ماحول کے لئے پاکستان آرمی کی تعریف کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انگلینڈ کے ہیڈ آف چرچ اور کینٹربری کے آرک بشپ جسٹن ویلبے نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے پاکستان کے قیام میں عیسائی برادری کے کردار کو تسلیم کیا، آرمی چیف نے ترقی کے لئے ان کے کردار کو بھی سراہا۔
ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف نے تعلیم، صحت اور عوامی بہبود کے لئے عیسائی برادری کے پاکستان بھر میں کردار کی تعریف کی، آرمی چیف نے خاص طور پر ملک کی مسلح افواج کا حصہ ہوتے ہوئے دفاع وطن میں ان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آنریری آرچ بشپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان آرمی کی کوششوں کو سراہا، ملک میں اقلیتوں کے لئے محفوظ ماحول کے لئے پاکستان آرمی کی تعریف کی،معزز مہمان نے عوامی بہبود کے لئے عیسائی برادری کا کردار بھرپور طریقہ سے جاری رکھنے کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- an hour ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 21 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 19 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago




