Advertisement

روس کو کوئی نہیں روک سکے گا، بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشگوئی

بابا وانگا نے زندگی بھر کبھی اپنی کوئی پیش گوئی نہیں لکھی بلکہ انہیں بلغاریہ کی عوام اور حکومت کی طرف سے بہت پروٹوکول دیا جاتا تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 3:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس کو کوئی نہیں روک سکے گا، بابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشگوئی

لاہور:  بلغاریہ  سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا  کی روس اور یورپ سے متعلق  ایک پیشگوئی نے دنیا بھر  بالخصوص یورپ میں تذبذب کی کیفیت پیدا کر دی ہے اور اس پیشگوئی پر کافی بات کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا وانگا نے برطانوی اخبار  کے ترجمان کو  آج سے تقریباً 43 سال قبل پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک دن آئے گا جب یورپ بنجر ہو گا اور  روس  دنیا پر حکمران طاقت بن  کر ابھرےگا جبکہ   ’ولادیمیر  ‘ کی طاقت بھی برقرار رہے گی۔بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق ان حالات میں  روس کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

بابا وانگا کی پیش گوئی میں یہ بات واضح نہیں  کہ ایسا کب ہوگا اور کن حالات میں یورپ  کو تباہی کا سامنا ہو گا اور روس دنیا پر چھا جائے گا جبکہ پیشگوئی میں لفظ ’پیوٹن‘ بھی شامل نہیں بلکہ صرف ’ولادیمیر ‘ کا ذکر ہے جس کے معنی ہیں ’طاقت ور‘ شخص کے ہیں۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ باباوانگا کی پیشگوئی اسی روس، یوکرین جنگ کے حوالےسے تھی  تاہم اگر بابا وانگا کی پیش گوئی  حالیہ جنگ  سے متعلق ہی ہے تو پھر ممکن ہے کہ جنگ کا  دائرہ کار یوکرین سے نکل کر دیگر یورپ میں بھی پھیل جائے اور نیٹو کی مداخلت کے بعد روس کے یوکرین پر حملے سے شروع ہونیوالی جنگ تیسری عالمی جنگ کی شکل اختیار کر جائے۔

واضح رہے کہ بابا وانگا نے زندگی بھر کبھی اپنی کوئی پیش گوئی نہیں لکھی بلکہ انہیں بلغاریہ کی عوام اور حکومت کی طرف سے بہت پروٹوکول دیا جاتا تھا۔حکومت کی طرف سے ایک مستقل سٹاف ان کی پیش گوئی لکھا کرتا تھا اورجو لوگ ان سے مشورہ لینے آتے تھے ان کی مدد کیا کرتا تھا۔ بابا وانگا کی بہت سی پیش گوئی ٹھیک بھی نہیں ہو سکی تھیں جیسا کہ انہوں نے 2010 سے 2014 کے دوران ایٹمی جنگ کی پیش گوئی کی تھی ۔تاہم  بابا وانگا کی جانب سے کی گئی پیشگوئیوں میں سے 80 فیصد درست ثابت ہوئیں۔

Advertisement
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 13 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 19 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 17 گھنٹے قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 16 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement