Advertisement
تفریح

سینئر اداکار اعجاز درانی  کومداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا 

پاکستانی فلموں کے رومانوی ہیرو کہلائے جانے والے اور 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی  کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 2:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینئر اداکار اعجاز درانی  کومداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا 

اعجاز درانی نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصہ فلم انڈسٹری کو دیا اور ان کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے چند مقبول اداکاروں میں  کیا جاتا ہے۔ اعجاز درانی متحدہ ہندوستان میں حالیہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع گجرات کے گاؤں میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں 1956 میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا۔ انہوں  نے ’حمیدہ‘ فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تاہم انہیں 1960 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔

اعجاز درانی نے شاندار فلمی کیریئر کے دوران 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مقبول فلموں میں ’ڈاکو کی لڑکی، گلبدن، عزت، وطن، فرشتہ، شہید، دوشیزہ، بدنام، سرحد، دوست دشمن، گناہ گار، بیٹی، بیٹا، دھوپ اور سائے، جوانی مستانی، ظال، دلبر، دلدار، ناجو، پاک دامن، ہیر رانجھا، زرقا، سلطان، ضدی اور شعلے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اعجاز درانی نے جہاں فلمی کیریئر میں رومانوی ہیرو کے طور پر اپنی شناخت بنائی، وہیں حقیقی زندگی میں بھی انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور مقبول اداکارہ فردوس بیگم سے شادی کرکے خود کو حقیقی رومانوی شخص کے طور پر منوایا۔

اعجاز درانی کو ملکہ ترنم نورجہاں سے تین بیٹیاں ہیں اور دونوں کی شادی محض ایک دہائی تک ہی چل سکی تھی۔ اعجاز درانی نے ملکہ ترنم نور جہاں سے طلاق کے بعد اداکارہ فردوس بیگم سے شادی کی تھی مگر یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی، انہوں نے مجموعی طور پر تین شادیاں کیں۔

اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد یکم مارچ 2021 کو  88 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ۔ 

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 12 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 15 گھنٹے قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 16 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 18 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement