سیٹلائٹ تصاویر امریکی کمپنی نے حاصل کی، کانوائے میں شامل گاڑیاں اتنی زیادہ ہیں کہ ایک لائن میں تین تین گاڑیاں چل رہی ہیں۔


یوکرینی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کرنے والے روسی فوجی کانوائے کی سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصویر وائرل ہوگئیں۔
یوکرین میں روسی فوجی آپرریشن پانچویں روز میں داخل ہوگیا، کیف کی طرف ایک بہت بڑے روسی فوجی قافلے کی پیش قدمی جاری ہے، قافلہ اتنا بڑا ہے جو سڑک پر 64 کلومیٹر تک پھیلا ہوا تھا۔
خبر ایجنسی کو حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق روسی فوجی کانوائے میں تینک اور دیگر جنگی گاڑیاں شامل ہیں، جنہیں سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی فوج کا 40 کلومیٹر طویل کانوائے یوکرینی دارالحکومت کیف کے شمال میں شہر سے صرف 17 میل دور موجود ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر امریکی کمپنی نے حاصل کی، کانوائے میں شامل گاڑیاں اتنی زیادہ ہیں کہ ایک لائن میں تین تین گاڑیاں چل رہی ہیں۔
امریکی کمپنی میکسر کی تصاویر میں یوکرین کی سرحد سے 32 کلومیٹر قریب جنوبی بیلاروس میں ایک اور فوجی دستہ بھیجا گیا ہے جس میں حملہ آور ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔
سیٹلائٹ تصاویر میں آئیوانکیف کے شمال اور شمال مغرب میں عمارتوں اور گھروں کو جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ روس نے یوکرین کے دو جنوب مشرقی شہروں اور ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریبی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے جب کہ یورپی ممالک سمیت 36 ممالک کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 دن قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 18 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 دن قبل

