Advertisement
تجارت

کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33 ارب کے قرضے تقسیم کئے ہیں:عثمان ڈار

اسلام آباد : نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33 ارب روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 1st 2022, 5:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کامیاب جوان پروگرام کے تحت 33 ارب کے قرضے تقسیم کئے ہیں:عثمان ڈار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان سلک کے تحت ایک لاکھ وظائف بھی دیئے گئے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وہ باکسنگ ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ سمیت مختلف کھیلوں میں طلباء کی صلاحیتوں کو بروے کار لانے کے لئے کامیاب جوان سپورٹس اور ٹیلنٹ ہنٹ مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement