سعودی شوہر کی شادی کے 3 ماہ بعد ہی اہلیہ کو طلاق، وجہ ایسی کہ کوئی بھی دانتوں تلے انگلیاں دبائے رہ جائے
خاتون کے والد نے بتایا کہ ’ مرد کے رویئے کی وجہ سے ہی میری بیٹی اس سے نفرت کرنے لگی


جدہ : سعودی شوہر نے مبینہ طور پر واٹس ایپ پر بلاک کرنے کی وجہ سے اپنی اہلیہ کوشادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق دیدی، عدالت نے بھی خاتون کو جہیز اور سونا واپس کرنے کا حکم دیدیا۔
سول سٹیٹس عدالت نے سعودی شوہر کے حق میں فیصلہ سنادیا جس نے عدالت سے رجوع کیاتھا، عدالت نے خاتون کو مرد کی طرف سے ملنے والے جہیز اور سونے کی بھی واپسی کا حکم دیا۔گلف نیوز کے مطابق شوہر نے 50ہزار ریال کا جہیز دیا تھااور فریقین نے اتفاق کیا تھا کہ وہ بعد میں ولیمہ کریں گے لیکن جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ شادی ہی ختم کرنا پڑگئی ۔
"عکاظ اخبار" کے مطابق مرد نے عدالت کو بتایا ’ ہم ایک ایسی صورتحال میں پہنچ گئے جہاں میری اہلیہ نے مجھے ہی واٹس ایپ پر بلاک کردیا، میں اس کے ساتھ بات بھی نہیں کرسکتا تھا، اس کے باپ کو کال کرنا پڑتی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی اہلیہ سے کہتا ہوں کہ یا تو واپس گھر آجائے یا پھر میرا جہیز اور زیورات واپس کردے جو میں نے دیئے تھے‘۔
خاتون کے والد نے بتایا کہ ’ مرد کے رویئے کی وجہ سے ہی میری بیٹی اس سے نفرت کرنے لگی، وہ شوہر کے گھر منتقل ہونے سے قبل اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہے ‘تاہم اپنے سسر کے ان بیانات کی درخواست گزار نے تردید کی۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





